۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اسلام آباد میں فلسطین کی حمایت میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

حوزہ / فلسطینی سفارت خانہ میں فلسطین کی موجودہ صورتحال اور اسرائیل و امریکہ کی ظلم و بربریت کے خلاف اقوام متحدہ،عرب ممالک اور اسلامی ممالک کے کردار اور تعاون کے حوالے سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، فلسطینی سفارت خانہ میں فلسطین کی موجودہ صورتحال اور اسرائیل و امریکہ کی ظلم و بربریت کے خلاف اقوام متحدہ، عرب ممالک اور اسلامی ممالک کے تعاون سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جماعت اور صوبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سربراہ صوبائی رابطہ کمیٹی شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا علامہ حمید حسین امامی نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں فلسطین کی حمایت میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

علامہ حمید حسین امامی نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی جارحیت کی شدید الفاظ میں کرتے ہوئے عالم اسلام اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیم کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا اور مطالبہ کیا کہ جس طرح شیطان بزرگ امریکہ اور دیگر یہودی ریاستیں اسرائیل کی حمایت اور پشت پناہی کر رہے ہیں۔اسلامی ممالک بھی ایران اور لبنان کی طرح بہادری اور جرأت کا مظاہرہ کریں اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور حمایت کریں۔

قابل ذکر ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے اپنی اپنی پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین پر اپنا موقف پیش کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .